پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے زیر اہتمام سرگودھا ڈویژن کا میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس۔

اجلاس میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ،مریم نواز،شاہنواز رانجھا،احسن اقبال شریک ہوئے

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق،عطاءتارڑ بھی شریک تھے

اجلاس میں عظمیٰ زاہد بخاری،اویس لغاری،ذیشان رفیق ،ایم این اے،ایم پی ایز اور دیگر پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری نے پارٹی کے تنظیمی امور پر اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی

اویس لغاری نے میٹنگ کے شرکاء میں یونین کونسل کی سطح پرپارٹی فارم تقسیم کیے

جس میں پانچ عہدیدار اور تیس کونسلر بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا اجلاس سے خطاب

پاکستانی قوم نے میاں نوازشریف کو تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کیا:رانا ثناءاللہ

لیکن تینوں مرتبہ ان کو قوم کی خدمت اور ملکی ترقی سے روکا گیا:رانا ثناءاللہ

ملک میں ڈکٹیٹرشپ بھی رہی ،پیپلزپارٹی کے بھی تین دور شامل ہیں

لیکن الحمدللہ جو کارنامے مسلم لیگ(ن) نے سرانجام دیے وہ کسی دور میں نہیں ہوئے

پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے

یہی ہماری شاندار وراثت اور قومی خدمت کی گواہی ہیں

تخلیق پاکستان 14اگست کو ہوئی لیکن 28 مئی کو نوازشریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنا

ملائیشیاء کو آج ترقیافتہ ملک سمجھا جاتا ہے 90 کی دہائی میں وہ پاکستان کی ترقی کی مثالیں دیتے تھے

آج کوئی پاکستان کو پوچھنے کی تیار نہیں ،وجہ ان حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی داستانیں رقم ہورہی ہیں

ہمیں اپنی قیادت اور بیانیے پہ کوئی کنفوزن نہیں ہونی چاہیے،ہمارا اتحاد کامیابی کا ضامن ہے

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کا پارٹی اجلاس سے خطاب

ہماری حکومتوں کو بار بار معطل کیا گیا،مجھے ہائی جیکر بناکر گرفتار کیا گیا:نوازشریف

صبح کو میں وزیراعظم تھا رات کو میں ہائی جیکر تھا:نوازشریف

مجھ پر غداری کا کیس بنایا تاکہ مجھے پھانسی دی جاسکے:نوازشریف

وزراءاعظم کبھی پھانسی چڑھتے ہیں ،کبھی جلاوطن ہوتے ہیں اور کبھی گرفتار کرلیا جاتا ہے:نوازشریف

یہ سلوک وہ کرتے ہیں جو اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہیں:نوازشریف

جن کا کوئی کام نہیں وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں :نوازشریف

یہ کھیل ہمیشہ سے ہی کھیلا جاتا رہا ہے:نوازشریف

آپ خود سے وعدہ کریں ،اگر کوئی آپ کی وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کرے تو آپ کے قدموں میں لغزش نہیں آنی چاہیے:نوازشریف

اگر آپ کھڑے رہے تو کوئی قوت آپ کو جھکا نہیں سکتی:نوازشریف

باطل کو حق کے سامنے جھکنا پڑتا ہے اپنی سستی قیمت لگواکر کسی کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے:نوازشریف

واجپائی پاکستان چل کر آتے تھے ،پاکستان کا احترام کرتے اور وجود کو تسلیم کرتے تھے:نوازشریف

واجپائی مینار پاکستان کھڑے ہوکر ہمارے وجود اور موقف کو تسلیم کرکے گئے:نوازشریف

لیکن آج ان کوئی فون نہیں سننتا نہ ان کو سلامتی کونسل میں کوئی کرسی دیتا ہے:نوازشریف

کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلانے کےلئے انکے پاس ووٹ نہیں تھے:نوازشریف

جو پاکستان کو تمیز سیکھانا چاہتے تھے ان کو جک کر خود پاکستان آنا پڑا:نوازشریف

ایسے کونسے پاکستان جو ان کو ووٹ ڈالتے ہیں میں تو حیران ہوتا ہوں:نوازشریف

آج ہمارے بچوں کو بدتمیزی سیکھائی گئی یہ تبدیلی آئی ہے :نوازشریف

دس،دس دفعہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے پی ٹی آئی میں آئے:نوازشریف

کنٹورنمنٹ بورڈ میں ان کو چند سیٹیں ملی:نوازشریف

آج اصول اور ایک نظریہ اپنائیں اور عزت پر سمجھوتہ مت کریں:نوازشریف

لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں شہبازشریف نے کلیدی رول ادا کیا:نوازشریف

ہم بہت جلد جی 20ممالک میں شامل ہونے والے تھے:نوازشریف

ہمارے اشرف غنی اور حامد کرزئی سے بھی اچھے تعلقات تھے:نوازشریف

اس سلیکٹڈ کو لانے کی ضرورت کیا تھی اگر لانا تھا تو کوئی کام کا بندہ لاتے:نوازشریف

آج یہ سوچ رہیں ہونگے ہمیں یہ کام کرنا ہی نہیں چاہیے تھا:نوازشریف

اس شخص نے وزیراعظم کے عہدے اور سیاسی کلچر کو تباہ و برباد کردیا ہے:نوازشریف

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا پارٹی اجلاس سے خطاب

کنٹورنمنٹ بورڈ میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں

ان الیکشن میں ہمارا مقابلہ ہم ہی سے تھا جس کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہوا

جماعت نقصان سب کا نقصان،آپس کے اختلافات بلاکر جماعت کےلیے کام کریں

ہماری جماعت کو توڑنے،کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انکو شکست ہوئی

آزاد کشمیر کا الیکشن ہم ہارے پھر بھی پانچ لاکھ ووٹ ہمیں ہی ملے

دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں اتنا کچھ کرنے کے باوجود انکو اتنے ووٹ کیسے پڑگئے

2018میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہے ہیں

اداروں بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں

جس کی پرفارمنس اتنی بری ہو،حکومت گرجانے والی ہو تو لوگ تو بدزن ہونگے

ایک پیج کے چرچے کے باوجود ہر ادارہ ان کےخلاف بول رہا ہے

ہر ادارہ انکے خلاف سٹینڈ لے رہا ہے

کس نے یہ زبان میڈیا،ججز اور باقی اداروں کو دی

لوگ ڈر نہیں رہے بات کررہے ہیں

سپریم جوڈیشنل کونسل میں کہا گیا لوگ کہہ رہے ہیں عدلیہ میں پریشر سے فیصلے ہوتے ہیں

لوگوں کو گھر سے اٹھالیا تھا لیکن اب اٹھانے والے بھی ڈرگئے ہیں

ان کو معلوم ہے اب لوگ انکو نہیں بخشیں گے

یہ زبان انکو میاں نوازشریف نے دی ہے

یہ باتیں میں نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے نہیں انکی پیروکار ہونے کے ناطے کررہی ہوں

جب وقت بدلے گا تو آپ کا نام صرف موٹرویز اور بڑے بڑے منصوبوں کی وجہ سے یاد نہیں رکھا جائے گا،بلکہ اصول اور بیانیے کی وجہ سے یاد رہے گا

بلکہ آزمائشوں اور سازشوں کا مقابلہ کرکے پاکستان کی سمت بدل دی

نوازشریف نے قربانیاں دے کر اور آگ کا دریا پار کرکے مظلوم کو زبان اور ظالم کو لگام دی

ہماری نفسیات سے کھیلنے کےلیے بیانیوں کا تماشہ شروع کرتے ہیں

تیس سال سے میاں برادران ان سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں

 

مریم نواز کا پارٹی اجلاس سے خطاب

2018میں ہمارے لوگوں کے منہ پر تھپڑ مارے گئے،یہ آپ کی عزت نفس کی اور حق کی جنگ ہے

اور جماعت تبدیل کرنے کا کہا گیا

اگر نوازشریف کا بیانیہ غلط ہے تو ٹھیک کیا ہے؟

غلط کو ٹھیک کہو،پارٹیاں توڑوں،میڈیا کی زبان بندی کرو

پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہ ہو،غیر متعلقہ لوگ کرنل وغیرہ اس کو چلائیں

اسمبلی میں ووٹ ڈالنے کےلیے پریشرائز کیا جائے

ہمیں دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہیے

ڈسکہ الیکشن کے بعد ہم سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا

الیکشن کمیشن اور عدالت کو ہمارا حق ہمیں دینا پڑا

وہ دن دور نہیں جب انکے پاس امیدوار بھی نہیں ہونگے

انکو حلقے میں پتھر پڑیں گے

مہنگائی،بیروزگاری،چوریاں ڈاکے ان کی بناء پر ووٹ مانگیں گے؟

معیشت کی تباہی اور پاکستان کی عزت ختم کرنے پر ووٹ مانگیں گے؟

کیا نوازشریف کےلیے کوئی اسلام آباد کے میئر کی بات کرسکتا تھا؟

ہمیں بتایاگیا کہ نوازشریف اپنے قد سے بڑھ گیا ہے کہاگیا اگر کوئی اپنے قد سے بڑھ جائے تو ہمیں کاٹنا آتا ہے

آپ کے پاس نوازشریف اور شہبازشریف جیسے بہادر لیڈر موجود ہیں

انہوں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں

اب یہ آپ کی طرف آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتے کیونکہ یہ کمزور ہوچکے ہیں

آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر انکی آواز بند ہے

اگر حوصلہ ہے تو انکی آواز کھولو

آج بھی میاں صاحب کو جیل میں بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ زبان بندی ہو سکے

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا پارٹی اجلاس سے خطاب

ہمیں اپنی جماعت کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا ہوگا

ہم ایک اپیلی کیشن بنارہے ہیں جس کے ذریعے پارٹی کا میسج ہر ایک کو ملاکرے گا

کنٹورنمنٹ کے الیکشن میں خوشی کا اظہار اس لیے کررہے ہیں یہاں سے ہمیں کبھی ووٹ نہیں ملے تھے

احسن اقبال کا خطاب

ہر پولنگ اسٹیشن سے پانچ،پانچ لوگ شامل کیے جائیں

ان کی عمر 35سال سے کم ہو،ہر کالم میں انکی عمر اور پتہ لازمی لکھیں

خواتین کا ڈیٹاشیئر کریں انکو تنظیم میں شامل کریں

پارٹی سے مخلص اور قائد سے محبت کرنے والوں کو اس میں شامل کیا جائے

شاہد خاقاب عباسی

پارٹی سے مخلص کارکنوں کی ہمیشہ ضرورت پڑتی ہے

ان لوگوں کو آگے لائیں جو پارٹی سے محبت کرتے ہیں

یہ پارٹی کی بہت بڑی طاقت ہیں

اس سے آپکا حلقے میں رابطہ بھی بڑھ جائے اور پارٹی بھی مضبوط ہوگی

ہمیں فخر ہے ہماری جماعت پرفارم بھی کیا

ہمارے پاس ایک نظریہ اور بیانیہ بھی ہے

یہ ہماری کامیابی ہے کہ مخالفین کو ہر جگہ ہماری فکر ہے

آج پورا ملک نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت کو دیکھ رہا ہے

ہمارے منصوبوں کو ختم کرنی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے

جتنے ترقیاتی کام نواز اور شہباز نے کرائے یہ دوبارہ پیدا بھی جائیں تو نہیں کراسکتے

ہمارا بیانیہ بہت کلیئر ہے جس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا

ہماری اصولوں کی سیاست ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے

جہاں حکومت چھوڑی آج ملک اس سے نیچے زوال پذیر ہے

صرف مہنگائی اس حکومت کھاجائے گی

ہمارے علاوہ اصول کی بات اور کوئی جماعت نہیں کرے گی

کیونکہ ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں

دھندلی نہ ہوتی تو ہماری سیٹیں سو سے زائد ہوتی

بنگلادیش آئین پر عمل کرنے سے ہی ترقی کررہا ہے

پارٹی کابیانیہ آگے پہنچائیں اس میں آپکی اور پارٹی کی کامیابی ہے

پارٹی اجلاس سے عطاء تارڑ نے بھی َخطاب کیا اور پارٹی کی انتخابی سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے تجاویز دیں

 

 

POSTED BY
PMLN Punjab Digital Team

Leave A Comment